ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے ستیندر جین کے خلاف معاملہ درج کیا، کجریوال نے پوچھا،مودی کیاچاہتے ہیں

سی بی آئی نے ستیندر جین کے خلاف معاملہ درج کیا، کجریوال نے پوچھا،مودی کیاچاہتے ہیں

Wed, 30 May 2018 23:31:37    S.O. News Service

نئی دہلی30مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے پی ڈبلیو ڈی میں کریٹیوٹیموں کی خدمات لینے میں مبینہ طور پر غیر قانونی معاملے میں دہلی کے ہیلتھ اور توانائی وزیر ستیندر جین اور دیگر کے خلاف آج معاملہ درج کیاہے۔سی بی آئی ذرائع نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسی نے مسٹرجین،پی ڈبلیوڈی کے اس وقت کے چیف انجینئر،دہلی اوردیگرکیخلاف ان ٹیموں کی خدمات لینے کے معاملے میں ہوئی غیر قانونی کے بارے میں ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔اس سے پہلے مسٹر جین نے ایک ٹویٹ کر کے سی بی آئی کے چھاپے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاتھاکہ اسکول، محلہ کلینک اور دیگر منصوبوں کے ڈیزائن کے لئے میں نے’کریٹیوڈیزائنرٹیم‘کی خدمات لی تھیں اوراس ٹیم سے منسلک تمام لوگوں کوسی بی آئی نے چلے جانے پرمجبورکردیا۔ ان چھاپوں کے بعددہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ایک ٹویٹ کرکے کہاہے کہ’آخروزیراعظم نریندرمودی کیاچاہتے ہیں‘انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی کے طورطریقے پربھی سوالیہ نشان لگایاہے۔


Share: